خاتون اور مسافر جیب تراشوں کا شکار بن گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مارکیٹ میں خریداری کیلئے آئی خاتون اور مسافر جیب پراشوں کا شکار بن گئے۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں مقدس نامی خاتون خریداری میں مصروف تھی کہ اس دوران ملزموں نے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسکے پرس سے نقدی اور موبائل چوری کر لیا ۔تھانہ ماموں کانجن کے علاقے میں عبدالستار نامی شہری رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے اسکی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments