13 جواری اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں پر گھومنے پر 3 افراد گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مختلف کارروائیوں میں 13 جواریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے شہر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 13 جواریوں کو گرفتار کرلیا جو مختلف طریقوں سے جوا کھیلنے میں مصروف تھے۔
جنکے قبضے سے نقدی، موبائلز، جواء پرچیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان برآمد کر لیاگیا۔تھانہ فیڈمک کے علاقے میں پولیس نے کارروائیوں میں تین افراد کو گاڑیوں سمیت گرفتار کر لیا جو بغیر نمبر پلیٹ گاڑیاں لے کر گھوم رہے تھے ۔ تمام ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں پولیس نے ملزم کو روک کر چیک کیاتواسکے قبضے سے اسلحہ برآمد ہونے پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments