ہاتھ ضائع ہونے پرسپنگ یونٹ ورکر کو 24 لاکھ کا چیک پیش
ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شورکوٹ روڈ پر واقع ٹیکسٹائل سپنگ یونٹ کے ورکر علی حسن کو دورانِ ڈیوٹی مشین کی زد میں آکر ہاتھ ضائع ہونے پرانشورنس کی مد میں ساڑھے 24 لاکھ کا چیک فراہم کر دیا گیا۔
ملز انتظامیہ نے متاثرہ ورکر کو ملازمت پر بھی بحال رکھا ہے ،چیک وصول کرتے ورکر نے ڈپٹی کمشنر ماہم آصف کا شکریہ ادا کیا۔ حق دلوانے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر قمر عباس وڑائچ کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments