منہاج القرآن وتنظیم الاخوۃ کا رد ِقادیانیت کورس شروع

منہاج القرآن وتنظیم الاخوۃ کا رد ِقادیانیت کورس شروع

قادیانی فرقے کو ختم کرنے کیلئے عالم اسلام کو متحد ہونا ہوگا:حافظ سعیدرضابغدادی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)منہاج القرآن علما کونسل وتنظیم الاخوۃ کے زیر اہتمام دارالعلوم نور یہ رضویہ گلبرگ اے میں 3روزہ رد ِقادیانیت کورس شروع ہو گیا ۔پہلے روز سکولز و کالجز کے طلبا اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ منہاج القرآن علما کونسل کے صدر سیدشفاعت رسول قادری نے خطاب میں کورس کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔حافظ سعید رضا بغدادی نے خطاب کرتے کہا کہ قادیانی فرقے کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے پورے عالم اسلام کو متحد ہونا ہوگا۔ قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے عشق رسولؐ کو اُوڑھنا بچھونا بنانا ہوگا۔

اسلام کے قلب پر ہونے والا سب سے بھاری حملہ مرزائیت کا ہے جس نے معاشرتی طور پر عالم اسلام کے افراد کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ لہٰذا اب یہ وقت کا اہم تقاضا ہے کہ پوری امت مسلمہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور قادیانیوں کے ناپاک ارادے خاک میں ملانے کیلئے اپنا عملی بھر پور کر دار ادا کرے ۔پروفیسر الیاس اعظمی نے خطاب کرتے کہا کہ سادہ لوگ قادیانیت کے اصل چہرے کو نہیں پہچانتے اسلئے پھسل کر اپنا ایمان گنوا بیٹھتے ہیں۔

یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم خود بھی قادیانیت کے مکر و فریب سے آگاہ ہوں اور دوسرے مسلمان بھائیوں کو بھی امت کے دامن پر موجود اس ناسور سے خبر دار کریں اس موقع پر پیر عدیل یوسف صدیقی، سید معصوم شاہ،ڈاکٹر عبدالقوی، سیدقاسم علی شاہ ،سید حمایت رسول قادری ،سیدسعادت رسول شاہ، سید غلام محی الدین شاہ، ڈاکٹر یوسف سیالوی، علامہ شفقت حیدری،علامہ سرفراز قادری، علامہ محمود مسعود ،حسن محمودجماعتی، احمدوحید قادری،پروفیسر عثمان صدیقی،علامہ اختر حسین اسد، علامہ عزیز الحسن اعوان،علامہ سہیل صدیقی،علامہ شہباز، ملک غلام حسین،سہیل مقصود، حافظ سرفرازاحمد، ارشدمغل اور ضلع بھر کے جید علما موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...