ڈپٹی کمشنر کا شورکوٹ کا دورہ، عوامی سہولیات، بیوٹیفکیشن سکیم کاجائزہ
شورکوٹ(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین نے شورکوٹ کا دورہ کیا۔ چناب کالج، ٹی ایچ کیو ہسپتال، لاری اڈا بیوٹیفکیشن سکیمجبکہ فروٹ و سبزی منڈی میں سٹالز کا جائزہ لیا۔
ایم ایس ڈاکٹر ماریہ امداد نے ہسپتال میں سہولیات پر بریفنگ دی۔ ڈی سی نے کہا مزیدبہتر سہولیات دی جائیں۔ اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر، سی اومیونسپل کمیٹی توصیف الرحمن اور ایس ڈی او حافظ عثمان نے سہولیات سے آگاہ کیا۔ ڈی سی نے کہا بیوٹیفکیشن منصوبہ جلد مکمل کیا جائے ۔ڈی سی نے شہر میں صفائی کا بھی جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments