ویسٹ ورکرز کی سائٹ پر حاضری، کڑی مانیٹرنگ کا فیصلہ
ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کومعائنہ، وہیکلز کوسیف سٹی اتھارٹی سے مانیٹر کرنیکی ہدایت
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی زیرصدارت ستھرا پنجاب ایجنسی کا اجلاس ہوا۔کمشنر نے ستھرا پنجاب کے حوالے سے فیصل آباد کو ٹاپ ڈویژن میں لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے بریفنگ لیتے ہوئے ویسٹ ورکرز کی متعلقہ سائٹ پر حاضری کی کڑی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا اورسکور کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔کمشنر نے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو وہیکلز،عارضی کولیکشن پوائنٹس کی انسپکشن کا ہدف تفویض کیا اور کہا کہ ڈسٹرکٹ منیجرز سے دستیاب وسائل کی رپورٹ لیں اور اسے زمینی حقائق کے مطابق چیک کیا جائے۔ انہوں نے کہا ستھرا پنجاب کی وہیکلز کی حرکات کو سیف سٹی اتھارٹی کے کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جائے اورڈمپنگ سائٹس کی لائیو ویڈیوز شیئر کریں۔ کہ شہریوں کو صفائی کے لحاظ سے معیاری اور واضح فرق نظر آنا چاہیے ۔ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عابد بھٹی نے بریفنگ دی۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن تنویر مرتضیٰ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ/ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آصف اقبال چوہان،اسسٹنٹ کمشنر جنرل عطیہ عنایت اور اسسٹنٹ کمشنر ریونیو چوہدری عابد موجود تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments