اسحاق ڈار کی کینیڈین وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے پر بھی گفتگو کی۔ اسحاق ڈار نے کینیڈین وزیر خارجہ کو معاہدے سے متعلق آگاہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں ابھرتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، جبکہ اسحاق ڈار نے مقبوضہ مشرقی یروشلم کی صورتحال پر روشنی ڈالی۔
ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے باقاعدہ رابطوں کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند کے حالیہ دورۂ پاکستان پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments