کوٹ رادھا کشن میں بارش کے دوران بوسیدہ چھت گرنے سے 2 بھائی جاں بحق

قصور: (دنیا نیوز) کوٹ رادھا کشن: نواحی گاؤں ڈھنگری والا میں بارش کے دوران بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے دو بزرگ سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو اور پولیس ذرائع کے مطابق 80 سالہ سردار محمد اور 70 سالہ محمد منشا کمرے میں چارپائی پر بیٹھے تھے کہ اچانک بوسیدہ چھت زمین بوس ہوگئی، جس کے ملبے تلے دونوں بھائی دب گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق گاؤں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹا کر دونوں بھائیوں کی لاشیں نکال لیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...