سمندری طوفان ڈولفن نے جاپان اور چین میں تباہی مچا دی، سیکڑوں پروازیں منسوخ
بیجنگ: (دنیا نیوز) سمندری طوفان ڈولفن نے جاپان اور چین میں تباہی مچا دی، جاپان کے علاقے اوکیناوا میں مختلف حادثات کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 50 ہزار سے زائد عمارتوں کی بجلی معطل ہوگئی۔
سمندری طوفان جاپان سے گزرنے کے بعد چین کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا، جس کے بعد چین کے کئی شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
چینی محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے جی جانگ کے مختلف علاقوں میں 500 ملی میٹر تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ شنگھائی میں بھی شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
شدید موسم کے باعث شنگھائی کے دو ہوائی اڈوں پر ایک ہزار 384 پروازیں منسوخ کردی گئیں، جبکہ چین کی یانگ شان بندرگاہ پر 500 سے زائد کشتیوں کو سمندر میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments