میر رضا کی پراسرار موت: سندھ حکومت کا حقائق سامنے لانے کیلئے جوڈیشل انکوائری کا اعلان

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے میر رضا کی پراسرار موت کے معاملے پر سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےداخلہ کی سفارش پر حقائق سامنے لانے کیلئے جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ آج میر رضا کیس سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی، میٹنگ میں کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بننے کے بعد پولیس کی تحقیقاتی ٹیم کو کمیشن کے ماتحت کردیں گے، کیس کی تحقیقات میں اب تک ایسا کچھ سامنے نہیں آیا کہ اس کے پیچھے کوئی ہائی پروفائل شخصیت ہو، جوڈیشل کمیشن بنناوقت کی ضرورت سمجھتاہوں۔

وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ میں نے تحقیقاتی کمیٹی بھی تبدیل کردی، ڈی آئی جی عامر فاروقی ٹیم کے سربراہ ہیں، فیملی کو کہا ہے جو بھی پولیس افسر کہیں ان کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا، کیس سے متعلق جوڈیشل انویسٹی گیشن ہائیکورٹ ججز سے کرائیں گے۔

واضح رہے کہ میررضا کیس میں قبرکشائی اورپوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعدتفتیش کا رخ ہی بدل گیا، اغوا کے مقدمے میں قتل کی دفعہ 302 شامل کردی گئی۔

مزید برآں کیس کی تفتیش کیلئےبنائی گئی تحقیقاتی ٹیم بھی تبدیل کردی گئی، ڈی آئی جی عامرفاروقی کی سربراہی میں پانچ رکنی نئی ٹیم کا پہلا اجلاس کل ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...