کمشنر کی ملت روڈ کی تعمیر و بحالی کیلئے 30 ستمبر کی ڈیڈ لائن
ڈاکٹر عمران حامدکی شہریوں سے ملاقات ،مشکلات کے بارے میں دریافت کیا
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ملت روڈ کی تعمیر، مرمت اور بحالی کے لیے واسا حکام کو 30 ستمبر 2026 تک کی ڈیڈ لائن دے دی۔کمشنر نے ملت روڈ کا دورہ کیا اور موقع پر موجود شہریوں سے ملاقات کرکے سڑک کی موجودہ صورتحال اور انہیں درپیش مشکلات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے روڈ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے شہریوں کی موجودگی میں سڑک کی مرمت و بحالی کے لیے ٹائم لائنز مقرر کیں۔ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے واضح کیا کہ مقررہ تاریخ تک ملت روڈ کی تعمیر و بحالی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور اس ضمن میں کسی قسم کی تاخیر کی گنجائش نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments