یوم پاکستان کے سلسلہ میں بینظیر پارک میں کراٹے شو ،دستاربندی

 یوم پاکستان کے سلسلہ میں بینظیر پارک میں کراٹے شو ،دستاربندی

پیرمحل (نمائندہ دنیا )پیرمحل میں یوم پاکستان کے سلسلہ میں بینظیرپارک میں کراٹے شو ،دستاربندی تقریب ،سول ڈیفنس دستے نے مجاہد منظور کی قیادت میں سلامی پیش کی۔

چوہدری خالد سردار چیئرمین میونسپل کمیٹی ، صدیق پیارا سابق تحصیل نائب ناظم ، رانا شاہدالرحمن نے فیتہ کاٹ کر کراٹے شو کا افتتاح کیا کھلاڑیوں نے کراٹے کے شاند ار آئٹم پیش کیے ۔شوکے چیف آرگنائزر رانا اشرف، ابرار مصطفائی تھے ، عبدالستار نیازی چیف گرینڈ ماسٹر صدر پاکستان بانڈو فیڈریشن، رانا زاہد سیکرٹری جنرل ، اشفاق جٹ ،میڈم شجیہہ اسماعیل ،میاں سعید آکاش سمیت پنجاب بھر کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔پیرمحل کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے پر خالد سردار ، حاجی سردار ، ناصر سلیمی ، رانا شفیق خان ہاکی اولمپیئن ، صدیق پیارا ،حمزہ وحیدصدر ،منورافتخار ، علی گیلانی ،کلیم بلوچ کی دستار بندی کی گئی۔ جبکہ فاطمہ سلیم چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کی چادر پوشی کی گئی مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...