میٹرک کلاس فیلوز گروپ کی اساتذہ کے اعزاز میں تقریب
مہمانوں کا ڈھول کی تھاپ پر پرتپاک استقبال کیا گیا ، آتشبازی کا شاندار مظاہرہ
مکوآنہ (نمائندہ دنیا)گورنمنٹ ہائی سکول 229 رب مکوآنہ کے میٹرک 1997 کلاس فیلوز گروپ کی جانب سے اپنے اساتذہ کرام اور سینئر 1995 کلاس فیلوز گروپ کے ایڈمنز کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد مقامی مارکی میں کیا گیا۔تقریب میں مہمانوں کا ڈھول کی تھاپ پر پرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ آتشبازی کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔ تقریب میں لیڈر ایڈمن 1997 گروپ رانا نادر علی ذکی، امیدوار چیئرمین ٹاؤن کمیٹی مکوآنہ، محمد نواز مغل صدر یونین کونسل و مرکزی مسلم لیگ، محمد قمر شہزاد، میاں ارشد، مرزا افضل مغل، مرزا محمد رمضان مغل امیدوار چیئرمین، رانا صفدر حسین، میاں امجد، مظہر حسین، ملک عمران اور دیگر کلاس فیلوز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ یومِ آزادی کی خوشیاں ہمیں وطن سے محبت، اتحاد، بھائی چارے اور باہمی احترام کا پیغام دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے ضروری ہے کہ ہم ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر اجتماعی بہتری اور قومی یکجہتی کے لیے کردار ادا کریں۔مقررین نے اساتذہ کرام کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں جن کی رہنمائی اور تربیت سے طلبہ زندگی کے مختلف شعبوں میں کامیابیاں حاصل کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments