وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والا ڈرائیور حوالات میں بند
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو حوالات پہنچا دیا گیا۔
تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں پٹرولنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر وین کو روک کر چیک کیا۔ جس میں نصب کیا گیا خطرناک اور غیر معیاری گیس سلنڈر جان لیوا حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ تاہم پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments