پولیس اور طلبہ میں رابطوں کے فروغ کیلئے گپ شپ سیشن
ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف،گورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ کے اساتذہ، طلبا کی شر کت
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور طلبہ کے محفوظ و روشن مستقبل کیلئے ڈی پی او آفس چنیوٹ میں گپ شپ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔سیشن میں ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف، گورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ کے اساتذہ، طلبا اور طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر قانون پسند شہری بننے ، صحت و صفائی، تعلیم اور کیریئر کاؤنسلنگ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔طلبہ نے ڈی پی او سے کھل کر سوالات کیے جبکہ ڈاکٹر نوید عاطف نے کیریئر پلاننگ اور مقابلے کے امتحانات کی تیاری کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے سیشنز کا مقصد پولیس اور طلبہ کے درمیان فاصلے کم کرکے مثبت تعلق قائم کرنا اور نوجوانوں کو باشعور و قانون پسند شہری بنانا ہے ۔ڈی پی او نے کہا کہ نوجوان نسل کے روشن مستقبل اور معاشرتی برائیوں سے پاک معاشرے کی تشکیل کیلئے ضروری اقدامات جاری ہیں اور طلبہ کی رہنمائی کیلئے ایسے سیشنز کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments