سیرتِ طیبہ پوری انسانیت کیلئے مشعلِ راہ :عبدالرشید حجازی

 سیرتِ طیبہ پوری انسانیت کیلئے مشعلِ راہ :عبدالرشید حجازی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی، قاری محمد ارشد، خالد محمود اعظم آبادی، مولانا عبدالشکور کاظم، حبیب الرحمن بٹ اور دیگر نے کہا ہے کہ ربیع الاول نبی کریم ﷺ کی آمد کا مبارک مہینہ ہے۔

 سیرتِ طیبہ صرف مسلمانوں ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ربیع الاول کی مناسبت سے ہر مسلمان کو عہد کرنا چاہیے کہ وہ امام الانبیاء ﷺ کی تعلیمات کو اپناتے ہوئے ان پر عمل کو اپنی زندگی کا معمول بنائے گا۔ اور قرآن و حدیث کے مطابق زندگی گزارے گا۔ انہوں نے کہا کہ خوشی و مسرت کا حقیقی اظہار یہی ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کرے ، کیونکہ اسی میں امت کی بقا اور سلامتی کا راز مضمر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...