آرٹس کونسل کی یومِ دفاع پر شہدا کی یاد میں تصویری نمائش

 آرٹس کونسل کی یومِ دفاع پر شہدا کی یاد میں تصویری نمائش

شہدائے پاکستان کو کی لازوال قربانیوں کو اجاگر کرکے خراجِ عقیدت پیش کیاگیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)یومِ دفاع کے موقع پر پنجاب کونسل آف دی آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام شہدائے پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ شہدائے وطن کی لازوال قربانیوں کو اجاگر کیا گیا۔تصویری نمائش میں سماجی و ثقافتی شخصیات شعبہ موسیقی سے وابستہ فنکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے شہداکی وطن عزیز کیلئے عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس فیصل آباد ڈویژن عمران رضا نے کہا کہ شہدائے پاکستان ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہیں، جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انکی قربانیاں قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں۔ یومِ دفاع ہمیں شہدا کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنے اور نئی نسل کو وطن سے محبت، قومی یکجہتی کا پیغام دیتاہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...