میٹرو بس منصوبہ : 150 سفیدہ کے درخت نیلام

میٹرو بس منصوبہ : 150 سفیدہ کے درخت نیلام

795 بڑے درختوں کی ری پلانٹنگ جاری، ماحولیات تحفظ یقینی بنائینگے : کمشنر

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے واضح کیا ہے کہ میٹرو بس پراجیکٹ کے روٹس پر آنیوالے صرف سفیدہ کے 150 درختوں کو سرکاری قواعد و ضوابط اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق نیلام کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سفیدہ کے درخت زیادہ مقدار میں پانی جذب کرنے ، قد آور ہونے اور مقامی ماحولیاتی حالات سے مکمل مطابقت نہ رکھنے کے باعث ری پلانٹ نہیں کیے جا سکتے ۔کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ میٹرو بس پراجیکٹ کے روٹس کی زد میں آنیوالے 795 بڑے درختوں کی ری پلانٹنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے تاکہ منصوبے کی تعمیر کیساتھ ساتھ ماحولیات کے تحفظ اور شجرکاری کے عمل کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...