جی سی یو کو کو ایم ایس پاکستان سٹڈیز پروگرام کی اجازت

 جی سی یو کو کو ایم ایس پاکستان سٹڈیز پروگرام کی اجازت

طالبات کو اعلیٰ سطح کی تعلیم، تحقیق اور علمی تربیت کے مزید مواقع میسر آئیں گے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ ہسٹری و پاکستان اسٹڈیز کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ایم ایس پاکستان سٹڈیز پروگرام شروع کرنے کے لیے این او سی جاری کردیا گیا ہے ۔ یونیورسٹی میں یہ پروگرام بہار 2027 سے شروع کیا جائے گا۔ایچ ای سی کی جانب سے این او سی کا اجراء شعبہ ہسٹری و پاکستان سٹڈیز کی تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

نئے ڈگری پروگرام کے ذریعے طالبات کو پاکستان اسٹڈیز کے شعبے میں اعلیٰ سطح کی تعلیم، تحقیق اور علمی تربیت کے مزید مواقع میسر آئیں گے جبکہ یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ سطح کے تعلیمی پروگرامز کا دائرہ بھی وسیع ہوگا۔گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغہ امتیاز) نے اس پیش رفت کو سراہتے ہوئے شعبہ ہسٹری و پاکستان اسٹڈیز کے اساتذہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے فروغ کے لیے اپنے عزم کو جاری رکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...