ڈپٹی کمشنر کا گھنٹہ گھر کے اطراف زیر تعمیر پارکنگ پلازوں کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کا گھنٹہ گھر کے اطراف زیر تعمیر پارکنگ پلازوں کا دورہ

مقابلے کے امتحانات کی تیاری کیلئے معیاری کتب لائبریری میں شامل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے میونسپل لائبریری کا دورہ کیا اور لائبریری کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کتب بینی کے شوقین افراد کے لیے دستیاب سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے لائبریری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کتاب دوستوں کے لیے بیٹھنے کے بہتر اور آرام دہ انتظامات، انٹرنیٹ کی سہولت، معیاری واش رومز، ڈسٹ بنز اور صاف ستھرا مطالعاتی ماحول یقینی بنانے پر زور دیا۔

ڈپٹی کمشنر نے مقابلے کے امتحانات کی تیاری کے لیے مزید مفید اور معیاری کتب لائبریری میں شامل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کمپیوٹر لیب کو جلد مکمل کرکے فعال کرنے ، لائبریری کو جدید سہولیات سے اپ گریڈ کرنے اور فرنٹ ایلیویشن کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل لائبریری میں طلبہ کو تعلیم، مطالعہ، تحقیق اور مقابلے کے امتحانات کی تیاری کے لیے جدید، پُرسکون اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...