پولیس لائن چنیوٹ میں اردل روم ، اہلکاروں کو سزائیں
ڈی پی او کی اہلکاروں کو آئندہ تندہی سے فرائض انجام دینے کی ہدایت
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولیس لائن چنیوٹ میں اردل روم کا انعقاد کیا گیا، جہاںڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے شوکاز نوٹسز کے حوالے سے پولیس اہلکاروں کا موقف سنا۔ ڈی پی او نے ناقص کارکردگی، غیر حاضری اور دیگر وجوہات کی بنا پر بعض اہلکاروں کی تنخواہوں میں کٹوتی، سرزنش اور تنبیہ سمیت مختلف سزائیں دیں۔ انہوں نے اہلکاروں کو آئندہ پوری تندہی سے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کے وژن کے مطابق پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام ممکنہ اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی، بد اخلاقی اور محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے اہلکاروں کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments