کمشنر آفس میں ریونیو مقدمات کی آن لائن سماعت شروع
جھنگ، ٹوبہ اور چنیوٹ کے درخواست گزار سماعت میں شریک ہوسکیں گے
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) کمشنر آفس فیصل آباد میں ریونیو مقدمات کی آن لائن سماعت شروع کردی گئی ہے ۔ کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے بتایا کہ جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے درخواست گزاروں اور وکلا کو اب کمشنر اور ایڈیشنل کمشنرز کی عدالت میں پیش ہونے کے لیے فیصل آباد آنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ وہ متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر آفس سے آن لائن نظام کے ذریعے سماعت میں شریک ہوسکیں گے اور ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم کی ایپلی کیشن پر اپ لوڈ کیے گئے فیصلوں کی نقول بھی آن لائن حاصل کرسکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ان اضلاع کے درخواست گزاروں کو سماعت کے لیے ہزاروں روپے خرچ کرکے فیصل آباد آنا پڑتا تھا۔ آن لائن سہولت سے نہ صرف ان کے اخراجات کم ہوں گے بلکہ وقت کی بھی بچت ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments