گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں ذہنی صحت سے متعلق آگاہی کیمپ
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں عالمی یومِ ذہنی صحت کے موقع پر آگاہی کیمپ منعقد کیا گیا۔
اس کا اہتمام شعبئہ اطلاقی نفسیات نے منشیات کے تدارک اور فلاح و بہبود کی سوسائٹی کے اشتراک سے کیا۔کیمپ میں طالبات کو نفسیاتی جائزے ، ذہنی دباؤ کم کرنے اور سکون حاصل کرنے کی تکنیکوں سے متعلق رہنمائی فراہم کی گئی، جبکہ مشاورتی نشستوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کی طالبات نے شرکت کی اور فراہم کردہ سہولیات سے استفادہ کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے کیمپ کا دورہ کیا اور مختلف حصوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments