خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے 13 سالہ دور کا خاتمہ ترقی و خوشحالی کی نوید ہے :میاں ضیاء الرحمن
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)خیبرپختونخوا کے عوام کو انتشار پسند جماعت پی ٹی آئی سے نجات حاصل ہونے پر لائل پور ہاؤس میں یومِ نجات منایا گیا۔۔۔
جہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کارپوریشن کے جنرل سیکرٹری میاں ضیاء الرحمن، سابق ڈپٹی میئر عبدالغفور چودھری سمیت کارکنوں نے کیک کاٹا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں ضیاء الرحمن نے کہا کہ کے پی کے میں پی ٹی آئی کے13سالہ دور کا خاتمہ صوبے کے عوام کے لیے ترقی، خوشحالی اور استحکام کی نوید ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تیرہ سال سے عوام کا استحصال کر رہی تھی، صوبے کے حالات انتہائی خراب تھے اور دہشت گردی و افراتفری عروج پر تھی، جس کی وجہ سے صوبہ مزید پسماندگی کی طرف جا رہا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments