ٹوبہ ٹیک سنگھ:سکول میں سول ڈیفنس کی حفاظتی تربیتی ورکشاپ

ٹوبہ ٹیک سنگھ:سکول میں سول ڈیفنس کی حفاظتی تربیتی ورکشاپ

طلبہ کو فائر سیفٹی، آگ بجھانے والے آلات کے استعمال کی تربیت دی گئی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق طلبہ میں حفاظتی شعور اجاگر کرنے اور انہیں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تیار کرنے کی غرض سے سول ڈیفنس کی جانب سے تعلیمی اداروں میں تربیتی سرگرمیاں جاری ہیں، اس سلسلے میں ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب ضیغم نواز اور ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس ماہم آصف ملک کی ہدایات پر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول وریام روڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں حفاظتی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل کی زیرِ نگرانی منعقدہ ورکشاپ میں طلبہ کو فائر سیفٹی، آگ بجھانے والے آلات کے درست استعمال، ہنگامی حالات میں محفوظ انخلا اور ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کی گئی۔

اس موقع پر طلبہ کو ممکنہ حادثات سے بچاؤ، حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور ہنگامی صورتِ حال میں بروقت اقدامات کرنے کے طریقوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ورکشاپ کے دوران پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور میں نئے وارڈنز کی انرولمنٹ کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی گئی تاکہ طلبہ میں رضاکارانہ خدمات اور ہنگامی حالات میں معاونت کے جذبے کو فروغ دیا جا سکے ۔سول ڈیفنس حکام کے مطابق تعلیمی اداروں میں حفاظتی تربیتی سرگرمیوں کا مقصد طلبہ کو عملی مہارتوں سے آراستہ کرنا، محفوظ تعلیمی ماحول کو فروغ دینا اور انہیں کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے قابل بنانا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...