542افسران کی گریڈ 19میں ترقی کی سفارش
سلیکشن بورڈکے اجلاس میںمختلف محکموں کے ترقیاتی کیسز کا جائزہ سفارشات منظوری کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کی جائیں گی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت صوبائی سلیکشن بورڈ-II کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف صوبائی محکموں سے تعلق رکھنے والے 542 افسران کو گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران کے ترقیاتی کیسز کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ عہدوں پر ترقی کے لیے سفارشات مرتب کی گئیں۔ محکمہ کالج ایجوکیشن کے 438 اسسٹنٹ پروفیسرز کو ایسوسی ایٹ پروفیسر گریڈ 19 میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی، جن میں 287 مرد اسسٹنٹ پروفیسرز اور 151 خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز شامل ہیں۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے 8 ڈپٹی ڈائریکٹرز فنانس/آڈٹ کو ڈائریکٹر فنانس گریڈ 19 میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی۔
جبکہ 8 ہیڈ ماسٹرز کو سینئر ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹریسز گریڈ 19 میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی۔ محکمہ زراعت کے 28 ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ڈائریکٹر/ ایڈیشنل ڈائریکٹر گریڈ 19 میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی۔ محکمہ کالج ایجوکیشن کے 5 سینئر لائبریرینز کو چیف لائبریرین گریڈ 19 میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی، جبکہ 7 سینئر ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن کو چیف ڈائریکٹر گریڈ 19 میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی۔ محکمہ صحت کے 6 ڈرماٹولوجسٹس کو سینئر ڈرماٹولوجسٹ گریڈ 19 میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی۔ سفارشات منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو ارسال کی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments