جی سی ویمن یونیورسٹی اور نجی لیب کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

 جی سی ویمن یونیورسٹی اور نجی لیب کے  درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد اور نجی لیب کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے تحت یونیورسٹی کی طالبات، اساتذہ، ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کومذکورہ لیب پر رعایتی نرخوں پر معیاری طبی و تشخیصی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔۔۔

 یہ اقدام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغئہ امتیاز) کی خصوصی کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔ معاہدے کے تحت یونیورسٹی سے وابستہ افراد مذکورہ لیب کا خصوصی بلیو کارڈ 100 روپے میں حاصل کر سکیں گے ۔ کارڈ ہولڈرز کو مختلف تشخیصی ٹیسٹوں اور ڈاکٹرز کے مشورے کی فیس میں 20 سے 41 فیصد تک، ریڈیالوجی کی سہولیات میں 15 فیصد، جبکہ ہوم کیئر سروسز میں 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ صحت سے متعلق آگاہی نشستوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...