جعلی سعودی ویزوں کے ذریعے فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار
جعلی سعودی ویزوں کے ذریعے فراڈ کرنے والا ملزم گرفتاراین سی سی آئی اے کی ٹیم نے دو موبائل فون، 10 جعلی سم کارڈز بر آ مد کر لئے
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی سعودی ویزوں کے ذریعے شہریوں سے فراڈ کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔این سی سی آئی اے کی ٹیم نے ویزا فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم پر الزام ہے کہ وہ ٹک ٹاک پر جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے سعودی عرب کے ویزوں کی تشہیر کرکے شہریوں کو دھوکہ دیتا تھا۔ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم مبینہ طور پر جعلی دستاویزات استعمال کرتے ہوئے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر فراڈ کی رقم بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرتا تھا۔کارروائی کے دوران دو موبائل فون، 10 جعلی سم کارڈز، ایک مرچنٹ اکاؤنٹ اور ایک ایزی پیسہ اکاؤنٹ برآمد کیا گیا۔حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments