چنیوٹ:سرکاری و نجی سکولوں کی عمارتوں کی فٹنس جانچنے کا فیصلہ
چنیوٹ:سرکاری و نجی سکولوں کی عمارتوں کی فٹنس جانچنے کا فیصلہطلبہ و اساتذہ کے لیے محفوظ تعلیمی ماحول کی فراہمی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی زیرِ صدارت ضلع بھر کے سرکاری و نجی سکولوں کی عمارتوں کی فٹنس جانچنے اور بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹس کے اجرا کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں سی ای او ایجوکیشن وقاص احمد گل، ایکسین بلڈنگ محمد عدنان سمیت محکمہ تعلیم کے دیگر افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی موجودہ صورتحال، تعمیراتی مضبوطی اور طلبہ و اساتذہ کے لیے محفوظ تعلیمی ماحول کی فراہمی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سکولوں کی عمارتوں کا باقاعدہ معائنہ کرنے ، ان کی حفاظتی صورتحال کا تعین کرنے اور مقررہ معیار کے مطابق بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹس کے اجرا کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی سکولوں کی عمارتوں کا جامع سروے کیا جائے اور عمارتوں میں موجود کسی بھی قسم کے نقص یا ممکنہ خطرے کی نشاندہی کرکے اس کے تدارک کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments