راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات کا مقدمہ درج
سنبل گھر سے دوا لینے کے لیے نکلی تو ملزم نے راستے میں روک کر قابو کر لیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ رضا آباد کے علاقے میں خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سنبل نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر سے دوا لینے کے لیے نکلی تو ملزم نے اسے راستے میں روک کر قابو کر لیا اور مبینہ طور پر نازیبا حرکات شروع کر دیں۔ متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم نے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر ہراساں بھی کیا۔ پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments