واشنگٹن کے لہجے میں مکمل تبدیلی واضح ہے، جو ایک مثبت اشارہ ہے: محسن رضائی

تہران: (دنیا نیوز) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری میجر جنرل محسن رضائی نے کہا ہے کہ واشنگٹن کے لب و لہجے میں مکمل تبدیلی واضح ہے، جو ایک مثبت اشارہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن رضائی نے خصوصی انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا خط موصول ہوا جس کا انہوں نے بغور جائزہ بھی لیا ہے، تاہم تاحال اس کا باضابطہ جواب نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اس بات پر بحث جاری ہے کہ اگر دوبارہ جنگ چھڑتی ہے تو ایران اپنی موجودہ جوہری پالیسی برقرار رکھے یا اس میں تبدیلی کرے، ایرانی قوم نے اپنی کامیابی اور طاقت کو مستحکم کر لیا ہے۔

محسن رضائی کا کہنا تھا کہ ایران کی جوہری پالیسی سے متعلق حکومت نے ابھی کوئی نیا سرکاری فیصلہ نہیں کیا تاہم اندرونی سطح پر اس معاملے پر بحث جاری ہے کہ ممکنہ نئی جنگ کی صورت میں سابقہ جوہری مؤقف برقرار رکھا جائے یا نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...