گریڈ ٹو ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کی فاتح یو سی پی کی کرکٹ ٹیم کی قذافی سٹیڈیم آمد
لاہور: (دنیا نیوز) ٹرائی سیریز کے فائنل میچ کے موقع پر گریڈ ٹو ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کی فاتح یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب (یو سی پی) کی کرکٹ ٹیم کی قذافی سٹیڈیم آمد ہوئی جہاں اسے انعامی رقم فراہم کی گئی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی دعوت پر یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کی فاتح ٹیم قذافی سٹیڈیم پہنچی، چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کی کرکٹ ٹیم کو گریڈ ٹو سلور ٹرافی جیتنے پر 2 کروڑ کا انعام دیا گیا، یو سی پی کے پرو ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حماد نوید نے انعام وصول کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments