امریکا اور اسرائیل کے نئے اہداف کی فہرست تیار کرلی، ایرانی مسلح افواج کی تنبیہ

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل علی عبداللہی نے امریکا اور اسرائیل کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے نئے اہداف اور تنصیبات کی فہرست تیار کرلی ہے۔

میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا کہ ایرانی افواج دشمن کی نقل و حرکت اور تیاریوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، دشمن کی کسی بھی جارحانہ کارروائی کی صورت میں پہل کا انتظار نہیں کریں گے۔

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایران کا ردعمل فوری، مؤثر اور جغرافیائی حدود سے آزاد ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...