سلو اوور ریٹ پر سری لنکن ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد
لاہور: (دنیا نیوز) ون ڈے ٹرائی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر سری لنکن ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق سری لنکا کی ٹیم نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کرایا، جس پر ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ 29 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments