فائنل میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پُرامید ہیں: شاہین شاہ آفریدی
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ فائنل میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پُرامید ہیں۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی لیکن کچھ شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹاپ آرڈر میں رنز بنانے اور بڑی شراکتیں قائم کرنے کی ضرورت ہے۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ شائقین کرکٹ نے ہمیشہ ہماری بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے، امید ہے فائنل میں بھی بڑی تعداد میں شائقین اسٹیڈیم آکر ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔
دوسری جانب سری لنکن ٹیم کے کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ فائنل ہمارے لیے ایک بڑا اور اہم میچ ہے، پاکستان نے حالیہ میچوں میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فائنل کے لیے بھرپور تیاری کی ہے، مقابلے کے منتظر ہیں، پاکستان کے ساتھ گزشتہ میچ میں ہماری کارکردگی بہت اچھی رہی ہے۔
سری لنکن کپتان نے کہا کہ سری لنکا میں سب لوگ ٹیم کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں، پاکستانی شائقین نے سری لنکن کھلاڑیوں کو بھرپور سپورٹ کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا فائنل آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments