جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹی کے مذاکرات 3 نومبر کو ہوں گے

لاہور: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹی کے مذاکرات 3 نومبر کو ہوں گے۔

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے رابطہ کیا ہے، جس میں حکومتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

لیاقت بلوچ کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے پیغام دیا کہ مذاکرات 3 نومبر کو ہوں گے، وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ 3 نومبر کے اجلاس کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات میں پٹرولیم لیوی کے بتدریج خاتمے اور عوام کو ریلیف دلانے کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...