غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ری فلنگ کرنیوالا دکاندار گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے میں سول ڈیفنس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے رہائشی علاقے میں گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ کرنے والے دکاندار کو گرفتار کروا دیا۔
ملزم کی سرگرمی علاقے کے مکینوں کے لیے کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments