شہری کو اغوا کرکے حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کا مقدمہ

شہری کو اغوا کرکے حبس بے جا  میں رکھنے اور تشدد کا مقدمہ

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ بٹالہ کالونی میں شہری کو مبینہ طور پر اغوا کرکے حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

عابدہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے اس کے بیٹے کو گن پوائنٹ پر اغوا کیا اور اپنے ڈیرے پر لے جا کر کئی گھنٹے حبس بے جا میں رکھا۔ اس دوران اسے قتل اور دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے ساتھ مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...