خاتون کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا گیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے میں خاتون کو مبینہ طور پر دھمکیاں دیکر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
احد باجوہ نامی خاتون نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے سابقہ رنجش کی بنا پر اسے قابو کیا اور گن پوائنٹ پر تشدد کرکے زخمی کر دیا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان نے اسے ہراساں بھی کیا۔ پولیس نے اسکی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments