گوجرہ : ریلوے لائن کے قریب نوجوان کی لاش برآمد
گوجرہ (نمائندہ دنیا) ریلوے لائن کے قریب نشے کے عادی نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ تھانہ سٹی گوجرہ پولیس کو اطلاع ملی کہ ریلوے لائن کے قریب ایک نوجوان کی لاش پڑی ہے۔
پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرہ منتقل کردی، جہاں اس کی شناخت عمران سعید سکنہ چک نمبر 285 ج ب کے نام سے ہوئی۔ متوفی نشے کا عادی تھا۔ پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments