جاوید قصوری آج نومنتخب ضلعی امیرجماعت اسلامی سے حلف لیں گے
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی پنجاب کے امیر جاوید قصوری آج بروز اتوار فیصل آباد پہنچیں گے، ضلعی شوریٰ کے اجلاس میں نومنتخب ضلعی امیر میاں طاہر ایوب سے حلف لیں گے۔
پروفیسر محبوب الزماں بٹ اپنی مدت مکمل ہونے پر ذمہ داری سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔ جماعت اسلامی کے دستور کے مطابق ہر دو سال بعد اکتوبر میں ملک بھر میں ضلعی امراء کا انتخاب کیا جاتا ہے، جس میں جماعت کے ارکان اپنے حق رائے دہی کے ذریعے ضلعی امیر منتخب کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments