جامعہ زرعیہ : گندم سے متعلق آگاہی مہم کی افتتاحی تقریب
یونیورسٹیوں کے طلبہ جدید ٹیکنالوجی کسانوں تک پہنچائیں:اسامہ خان لغاری
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پنجاب کے پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ خان لغاری نے زرعی یونیورسٹیوں کے طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ جدید زرعی ٹیکنالوجی اور سائنسی طریقہ ہائے کاشت کسانوں تک پہنچا کر زرعی جدت کے سفیر بنیں۔ غذائی تحفظ یقینی بنانے، گندم کی پیداوار بڑھانے اور پنجاب کے زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لانے کے لیے نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ زرعیہ فیصل آباد میں گندم سے متعلق 10 روزہ آگاہی مہم کی افتتاحی تقریب اور کسانوں میں گندم کے بیج تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔ اسامہ خان لغاری نے کہا کہ زرعی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب سائنسی تحقیق اور علمی معلومات کو عملی حل کی صورت میں کسانوں کے کھیتوں تک پہنچایا جائے ۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب شکیل احمد میاں نے کہا کہ آگاہی مہم کے تین بنیادی اہداف ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments