ٹوبہ :ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس، محکموں کی کارکردگی کا جائزہ
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کی زیر صدارت وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات اور کلیدی کارکردگی اشاریوں (کے پی آئیز) پر عملدرآمد اور مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں تعلیم، صحت، بلدیاتی سہولیات، صفائی ستھرائی، شہری خوبصورتی اور ترقیاتی منصوبوں سمیت مختلف شعبوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری اور شہریوں کو ریلیف دینا تمام محکموں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سکولوں کے باہر زیبرا کراسنگ کی دوبارہ پینٹنگ، بچوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے مناسب سائن بورڈز کی تنصیب اور وال چاکنگ کے خاتمے کے اقدامات بھی یقینی بنائے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments