جھنگ:مزدا اور ڈمپر میں تصادم، نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

جھنگ:مزدا اور ڈمپر میں تصادم، نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

حادثہ سرگودھا روڈ پر پیش آیا،17سالہ طیب موقع پرہی زندگی کی بازی ہارگیا

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جھنگ سرگودھا روڈ پر مزدا اور ڈمپر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 17 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ 26 سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق جھنگ سرگودھا روڈ پر تیز رفتاری کے باعث مزدا اور ڈمپر آپس میں ٹکرا گئے ، جس کے نتیجے میں 26 سالہ عاطف اور 17 سالہ طیب شدید زخمی ہو گئے ۔ حادثے کی شدت کے باعث 17 سالہ طیب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی نوجوان سمیت جاں بحق ہونے والے نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمی کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...