جڑانوالہ :کھلا تعمیراتی میٹریل فروخت کرنیوالی دکانیں سیل کرنے کا فیصلہ

 جڑانوالہ :کھلا تعمیراتی میٹریل فروخت  کرنیوالی دکانیں سیل کرنے کا فیصلہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل نے سموگ کی روک تھام کیلئے مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دکانداروں کو فروخت کے لیے رکھا گیا تعمیراتی میٹریل فوری طور پر ڈھانپ کر رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، بصورت دیگر کھلے عام میٹریل فروخت کرنے والی دکانیں سیل کر دی جائینگی۔اے سی نے ہدایت کی ہے کہ باربی کیو پوائنٹس پر نصب سکشن ہڈز کی دوہری چیکنگ کی جائیگی۔ اس مقصد کیلئے نائٹ چیکنگ سکواڈ تشکیل دینے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ زیرِ تعمیر سڑکوں پر گردوغبار کی روک تھام کیلئے مسلسل پانی کا چھڑکاؤ یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...