ٹوبہ : ڈبل روڈ منصوبے کے نقشے میں یوٹرن شامل نہ کرنے پر تحفظات

 ٹوبہ : ڈبل روڈ منصوبے کے نقشے میں  یوٹرن شامل نہ کرنے پر تحفظات

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حقوق خلق پارٹی نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زیرِ تعمیر ڈبل روڈ منصوبے کے نقشے میں شہباز چوک سے ماڈل بازار تک یوٹرن نہ رکھنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کم از کم تین یوٹرن تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حقوق خلق پارٹی کے صدر فاروق طارق، ممبر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (HRCP) کونسل، نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ نقشے کے مطابق شہریوں کو سڑک کے ایک طرف سے دوسری طرف جانے کے لیے غیر ضروری طور پر طویل فاصلہ طے کرنا پڑے گا، منصوبے کی منصوبہ بندی کرتے وقت شہریوں کی سہولت اور ضروریات کو مدنظر رکھنا چاہیے ۔ فاروق طارق نے خبردار کیا کہ اگر شہریوں کی مشکلات کو نظرانداز کرتے ہوئے منصوبے میں ضروری تبدیلیاں نہ کی گئیں تو حقوق خلق پارٹی عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...