چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پیرمحل کا ستھرا پنجاب دفتر کا دورہ
پیرمحل (نمائندہ دنیا) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پیرمحل فاطمہ سلیم نے ستھرا پنجاب دفتر کا دورہ کیا اور شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات، صفائی پلان اور فیلڈ آپریشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر تحصیل منیجر محمد وقاص، محمد رضوان، کمپلینٹ انچارج محمد فرقان، اسسٹنٹ آفس مبشر علی ساجد اور ایڈمن آفیسر ثنا احمد نے انہیں صفائی کے روزمرہ شیڈول، عملے کی تعیناتی، کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی اور شہری شکایات کے ازالے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔چیف آفیسر فاطمہ سلیم نے صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے ، شہر کے تمام علاقوں میں صفائی کی یکساں صورتحال برقرار رکھنے اور فیلڈ میں عملے کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی یقینی بنانے پر زور دیا،انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ، جس کے لیے تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments