چنیوٹ : 875کلو مضر صحت گوشت برآمد کرکے تلف
گوشت راولپنڈی اور اسلام آباد میں سپلائی کیا جانا تھا،ملزم کیخلاف مقدمہ
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور روڈ پر رات گئے کارروائی کرتے ہوئے 875 کلوگرام ناقص اور مضر صحت گوشت برآمد کرکے موقع پر تلف کر دیا، جبکہ غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گاڑی بھی ضبط کر لی گئی۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کے دوران نمبر پلیٹ LEC-6691 والی گاڑی کو روک کر چیک کیا تو اس میں چھپا کر رکھا گیا انتہائی غیر معیاری گوشت برآمد ہوا۔
موقع پر موجود ویٹرنری ڈاکٹر نے گوشت کا معائنہ کرنے کے بعد اسے انسانی استعمال کے لیے مکمل طور پر غیر محفوظ قرار دے دیا۔ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والا مضر صحت گوشت راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا ہے کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف صوبہ بھر میں بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ مضر صحت گوشت کی ترسیل اور فروخت میں ملوث کسی بھی شخص کو رعایت نہیں دی جائیگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments