چنیوٹ : منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 9 ملزم گرفتار

 چنیوٹ : منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 9 ملزم گرفتار

ملزموں کے قبضے سے 3 ہزار 240 گرام چرس اور 126 لٹر شراب برآمد

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چنیوٹ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 9 مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 ہزار 240 گرام چرس اور 126 لٹر شراب برآمد کر لی۔یہ کارروائیاں تھانہ محمد والا، تھانہ کوٹ وساوا، تھانہ سٹی اور تھانہ چناب نگر کی پولیس نے کیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات سے متعلق دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے ضلع بھر میں عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ خصوصی مہم کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ ملزمان کو قانون کے مطابق سزائیں دلوائی جا سکیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کے مکمل خاتمے کے لیے عوامی تعاون نہایت ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...