انٹر کالجیٹ تھرو بال چیمپئن شپ، پنجاب کالج فار ویمن کی فتح

 انٹر کالجیٹ تھرو بال چیمپئن شپ، پنجاب کالج فار ویمن کی فتح

گرلز ہائر سیکنڈری سکول 202 ر ب گٹی کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی گورنمنٹ گریجویٹ کالج 117 ج ب دھنولہ کی ٹیم تیسرے نمبرپر رہی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین کی خصوصی ہدایات پر انٹر کالجیٹ تھرو بال چیمپئن شپ 2026-27ء کا انعقاد گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج برائے خواتین، عیدگاہ روڈ فیصل آباد میں کیا گیا، جس میں مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔چیمپئن شپ میں پنجاب کالج فار ویمن فیصل آباد کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول 202 ر ب گٹی کی ٹیم نے دوسری اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج 117 ج ب دھنولہ کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ فیصل آباد نگہت نورین مظہر نے کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں طالبات کی جسمانی اور ذہنی نشوونما، خود اعتمادی، نظم و ضبط اور قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین کی قیادت میں تعلیمی بورڈ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھی عملی اقدامات کر رہا ہے تاکہ نوجوان نسل کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...